پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتہ وار ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی گئی ہے۔

اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 74 روپے 70 پیسے کی بڑی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 396 روپے 31 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 63 روپے 60 پیسے فی لیٹر کی خاطر خواہ کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اب مٹی کا تیل 365 روپے 21 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت 28 روپے 81 پیسے کم کر دی گئی ہے، اس کمی کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 270 روپے 51 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق ایک ہفتے کے لیے رات 12 بجے سے کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا جا چکا ہے۔

Scroll to Top