وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی اہم ملاقات شروع ہو گئی ہے۔
ایرانی وزیرِ خارجہ وفد کے ہمراہ ملاقات کے لیے وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں وزیراعظم نے ان کا استقبال کیا۔
اس اہم ملاقات میں وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود ہیں۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی جا رہی ہے۔





