پشاور، کوہاٹ روڈ پر پٹرول ٹینکی پھٹ گئی، ایک شخص جھلس کر جاں بحق

پشاور کے علاقے کوہاٹ روڈ پر واقع ایک ویلڈنگ کی دکان میں مبینہ طور پر پٹرول ٹینکی پھٹنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 پشاور کی فائر وہیکل اور ایمبولینس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

حادثے کے نتیجے میں ایک شہری شدید جھلس گیا تھا، ریسکیو اہلکاروں نے انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیا، تاہم وہ دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں میں افسوسناک حادثہ،بچوں سمیت پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد لگنے والی آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Scroll to Top