راولپنڈیز کو شکست، حیدر آباد کنگز مین نے پی ایس ایل 11 پلے آف کیلئے کوالیفائی کر لیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے ایک اہم میچ میں حیدرآباد کنگز مین نے راولپنڈیز کو شکست دے کر پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا جبکہ لاہور قلندرز ایونٹ سے باہر ہو گئی۔

میچ میں حیدرآباد کنگز مین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بڑا مجموعہ سکور کیا، جس کے جواب میں راولپنڈیز کی ٹیم 245 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 136 رنز پر ڈھیر ہو گئی، اس طرح حیدرآباد نے یکطرفہ مقابلے کے بعد کامیابی اپنے نام کی۔

عثمان خواجہ 66 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جن کی عمدہ اننگز نے ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچایا۔

راولپنڈیز کی بولنگ لائن کارکردگی کے لحاظ سے مایوس کن رہی، خاص طور پر محمد عامر مہنگے ثابت ہوئے، انہوں نے اپنے 4 اوورز میں 57 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹس کی دوڑ شروع، کب دستیاب ہونگے اور کتنے میں ملیں گے؟ سب کچھ سامنے آ گیا

اس فتح کے بعد حیدرآباد کنگز مین نے 10 پوائنٹس اور بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر پلے آف میں جگہ بنا لی جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔

Scroll to Top