ایران بات کرنا چاہے تو سیدھا فون کرے، جنگ جلد ختم ہو سکتی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور ممکنہ جنگ بہت جلد ختم ہو سکتی ہے اور امریکا اس صورتحال میں بڑی کامیابی حاصل کرے گا، جبکہ ایران اگر بات چیت کرنا چاہے تو امریکا سے رابطہ کر سکتا ہے۔

امریکی صدر نے یہ بات فوکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی، جس میں انہوں نے ایران کے ساتھ مذاکرات اور جوہری پروگرام سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی۔

ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایرانی فریق بات کرنا چاہے تو وہ براہِ راست امریکا سے رابطہ کر سکتا ہے، یہاں تک کہ ایک فون کال کے ذریعے بھی بات چیت ممکن ہے۔

ان کے مطابق امریکا کے پاس محفوظ اور موثر رابطہ لائنیں موجود ہیں جن کے ذریعے مذاکرات آگے بڑھائے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی معاہدے کی بنیادی شرط یہ ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ انتہائی سادہ ہے اور اگر یہ شرط پوری نہ ہو تو ملاقات یا مذاکرات کی کوئی ضرورت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ملبے تلے دبے مزدور کی 17 دن بعد واپسی، نہ دن کا پتہ نہ رات کی خبر، مگر عبادت جاری رہی ،آخر کیسے؟

انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ ایران کے لیے نمائندہ بھیجنے کا فیصلہ کیوں واپس لیا گیا تو ٹرمپ نے کہا کہ اس نوعیت کے دورے میں کئی گھنٹے کی پرواز درکار ہوتی ہے، اس لیے انہوں نے یہ فیصلہ واپس لے لیا۔

ان کے مطابق امریکا کے پاس تمام آپشنز موجود ہیں اور صورتحال کے مطابق اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔

امریکی صدر نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی یا جنگی صورتحال بہت جلد ختم ہو سکتی ہے اور امریکا اس عمل میں فیصلہ کن کامیابی حاصل کرے گا۔

Scroll to Top