نوشہرہ: نظام پور میں جائیداد کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم، 5 افراد جاں بحق

فضل نبی

نوشہرہ کے دور افتادہ علاقے نظام پور کے گاؤں مندوری میں جائیداد کے تنازع پر  دو مخالف گروپوں کے درمیان ہونے والی شدید فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دونوں جانب سے جدید اور خودکار اسلحہ کا بے دریغ استعمال کیا گیا جس کی زد میں آکر ایک گروپ کے 4 جبکہ دوسرے گروپ کا 1 شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی پولیس سربراہ احمد شاہ نے ایس ڈی پی او اکوڑہ خٹک اختر نصیر خان کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر روانہ کی۔

ضلعی پولیس ترجمان ترک علی شاہ نے پختون ڈیجیٹل کوبتایاکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر فوری سرچ آپریشن شروع کیا جس کے دوران عطاء اللہ گروہ کے دو سرگرم ارکان حیدر زمان اور رضا خان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی کلاشنکوف اور پستول بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

Scroll to Top