بونیر: پیپلز پارٹی کے بانی رکن اور ممتاز قانون دان رفیق اللہ خان ایڈووکیٹ انتقال کر گئے

شوکت بونیری

ضلع بونیر سے تعلق رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رکن اور ممتاز قانون دان رفیق اللہ خان ایڈووکیٹ 80 برس کی عمر میں وفات پا گئے ہیں۔

مرحوم کا شمار پارٹی کے ان چند دیرینہ رہنماؤں میں ہوتا تھا جنہوں نے بانی پی پی پی ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے ساتھ طویل عرصہ سیاست کی اور ان سے متعدد ملاقاتوں کا اعزاز حاصل کیا۔

رفیق اللہ خان ایڈووکیٹ نے نہ صرف سیاسی میدان میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیں بلکہ وہ قانون کے شعبے میں بھی انتہائی فعال رہے اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بونیر کے صدر بھی رہے۔

ان کی نمازِ جنازہ آج رات 9 بجکر 30 منٹ پر ان کے آبائی گاؤںایلئے میں ادا کی جائے گی۔ ان کے انتقال پر بونیر کی سیاسی، سماجی اور وکلاء برادری میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Scroll to Top