سلمان علی خان
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم دہشت گردوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ممند خیل کو بارودی مواد سے اڑا دیا ہے۔
شرپسندوں نے سکول کی عمارت میں بارودی مواد نصب کیا تھا، جس کے زوردار دھماکے کے نتیجے میں سکول کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے اس واقعے میں اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے کیونکہ دھماکہ اس وقت ہوا جب عمارت خالی تھی۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ گرلز سکول کافی عرصے سے غیر فعال اور خالی پڑا تھا۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ ملوث عناصر کا سراغ لگایا جا سکے۔





