افغان صوبے کنڑ میں پاکستانی طیاروں کی کارروائی کا دعویٰ جھوٹا اور من گھڑت نکلا

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر) پر گزشتہ کچھ گھنٹوں سے یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ پاکستانی لڑاکا طیاروں نے افغانستان کے صوبے کنڑ میں فضائی حملے کیے ہیں۔

معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے جب پختون ڈیجیٹل نے ان دعووںکا فیکٹ چیک کیا تو معلوم ہوا کہ یہ خبریں مکمل طور پر بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔

فیکٹ چیک کے مطابق یہ منظم ڈس انفارمیشن (غلط معلومات) دو مخصوص افغان سوشل میڈیا ہینڈلز کے ذریعے پھیلائی گئی جس کا مقصد خطے میں کشیدگی پیدا کرنا اور طالبان رجیم کے حق میں پروپیگنڈا کرنا ہے۔

زرائع اس بات کی تصدیق کے رہے ہیں کہ پاکستان کی جانب سے افغان صوبہ کنڑ میں کسی قسم کی کوئی فضائی کارروائی یا اسٹرائیک نہیں کی گئی۔

یہ تمام دعوے طالبان کے پروپیگنڈا سیل کا حصہ معلوم ہوتے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ہماری ٹیم کی پڑتال کے مطابق ان ہینڈلز کی جانب سے شیئر کی جانے والی معلومات میں کوئی صداقت نہیں ہے اور یہ محض عوام کو گمراہ کرنے کی ایک ناکام کوشش ہے۔

Scroll to Top