پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے دوسرے ایلیمینیٹر میں حیدرآباد کنگزمین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 186 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اس اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
حیدرآباد کنگزمین نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز اسکور کیے۔ ٹیم کی جانب سے عثمان خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جبکہ کپتان مارنس لبوشین 39، صائم ایوب 38 اور کوشال پریرا 37 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے عماد وسیم نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ کرس گرین، رچرڈ گلیسن اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
آج کے میچ کی فاتح ٹیم اتوار کو لاہور میں ہونے والے گرینڈ فائنل میں پشاور زلمی کے مدِ مقابل آئے گی، جبکہ شکست کھانے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔





