پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی بہت عزت کرتاہوں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی بہت عزت کرتے ہیں اور پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی بھی بہت عزت کرتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ ایران کی جانب سے دی گئی نئی تجاویز سے کسی صورت مطمئن نہیں ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایرانی قیادت اس وقت شدید الجھن کا شکار ہے اور مختلف حصوں میں تقسیم ہو چکی ہے جس کی وجہ سے ان کی لیڈرشپ کی جانب سے الگ الگ بیانات سامنے آ رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران اب امریکہ کے ساتھ معاہدہ کرنے کا خواہش مند ہے کیونکہ اب اس کے پاس مزید کوئی راستہ نہیں بچا۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ کسی صورت ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Scroll to Top