سونا مزید سستا ،فی تولہ اب کتنے کاہوگیا؟جانئے

سونا مزید سستا ،فی تولہ اب کتنے کاہوگیا؟جانئے

ملک میں سونے کی قیمت میں آج مزید کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے بعد خریداروں کے لیے قدرے ریلیف کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

مقامی صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 83 ہزار 762 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 172 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 14 ہزار 747 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور مقامی سطح پر طلب و رسد میں تبدیلی سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہی ہے

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر عالمی منڈی میں یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی یا استحکام دیکھنے میں آ سکتا ہے۔

Scroll to Top