نہ سکیورٹی، نہ پروٹوکول! وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اچانک عوام کے درمیان پہنچ گئے، شہریوں کے مسائل سنے اور سلفیاں بھی بنائیں

نہ سکیورٹی، نہ پروٹوکول! وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اچانک عوام کے درمیان پہنچ گئے، شہریوں کے مسائل سنے اور سلفیاں بھی بنائیں

عوامی وزیراعلیٰ محمد سہیل خان آفریدی نے گزشتہ روز بغیر کسی سیکیورٹی اور پروٹوکول کے حیات آباد ٹول پلازہ کے علاقے کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے براہِ راست عوام سے ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کیے۔

وزیراعلیٰ نے موقع پر موجود شہریوں کی شکایات اور آراء کو غور سے سنا اور متعلقہ امور کے فوری حل کے لیے اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد نے وزیراعلیٰ کو اپنے درمیان پا کر خوشی اور حیرت کا اظہار کیا۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بھی بنائیں اور ان کے عوامی طرزِ عمل کو سراہا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے اس اچانک دورے کو شہریوں نے مثبت اقدام قرار دیا اور اسے عوامی رابطے کی ایک اچھی مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Scroll to Top