ایک ہی گھر، دو شناختیں!افغان مہاجرین کے ریکارڈ نے بڑا راز کھول دیا، حکومت کا ایکشن متوقع

ایک ہی گھر، دو شناختیں!افغان مہاجرین کے ریکارڈ نے بڑا راز کھول دیا، حکومت کا ایکشن متوقع

خیبر پختونخوا سمیت مختلف علاقوں میں افغان مہاجرین کے کوائف سے متعلق ایک نئی رپورٹ میں ڈرامائی اور پیچیدہ حقائق سامنے آئے ہیں، جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تفصیلی ریکارڈ مرتب کرنا شروع کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بعض خاندانوں میں شناخت کا نظام اس حد تک پیچیدہ ہو چکا ہے کہ ایک ہی گھر میں بعض افراد پاکستانی جبکہ دیگر افغان مہاجر شناخت رکھتے ہیں۔ کچھ کیسز میں ماں افغان اور باپ پاکستانی، جبکہ بعض میں بہن افغان اور بھائی پاکستانی شناخت کے حامل پائے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنے والے افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے، جبکہ مختلف تجارتی مراکز اور مارکیٹوں سے بھی ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے۔ حاصل شدہ معلومات متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ارسال کر دی گئی ہیں۔

رپورٹ میں پشاور کے اہم تجارتی و رہائشی علاقوں خیبر بازار، نمک منڈی، پلاسٹک مارکیٹ، پشاور بورڈ، ناصر باغ، حیات آباد، رنگ روڈ اور چوک یادگار شامل ہیں۔

حکام کے مطابق بعض افراد نے مبینہ طور پر جعلی دستاویزات کے ذریعے شناختی کارڈ حاصل کیے، جبکہ شادیوں اور کاروباری ریکارڈ کو بنیاد بنا کر شناخت میں تبدیلی کی گئی۔ اس کے علاوہ سرکاری نظام کو غلط معلومات فراہم کرنے کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔

حکومت نے عندیہ دیا ہے کہ مشکوک شناخت رکھنے والے افراد کی جامع چھان بین کی جائے گی اور جعلی دستاویزات کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مکمل ڈیٹا ویریفکیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

Scroll to Top