ملک بھر کی صرافہ مارکیٹس میں آج سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے خریداروں کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 3800 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 79 ہزار 962 روپے پر آ گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3257 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 11 ہزار 490 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی، فی تولہ چاندی 100 روپے سستی ہو کر 7914 روپے پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا، جہاں فی اونس سونا 38 ڈالر سستا ہو کر 4576 ڈالر کی سطح پر آ گیا۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، جس کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔





