ایران میں مقیم پاکستانیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری، مزید افراد وطن پہنچ گئے

ایران میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور یہ عمل اب 65ویں روز میں داخل ہو چکا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق آج گبد ریمدان بارڈر کے ذریعے مزید 38 پاکستانی وطن واپس پہنچے، جس کے بعد اس بارڈر سے واپس آنے والوں کی مجموعی تعداد 3445 ہو گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ 28 فروری سے تفتان بارڈر کے راستے 10 ہزار 619 افراد پاکستان آ چکے ہیں، جبکہ دونوں بارڈرز یعنی گبد ریمدان اور تفتان کے ذریعے مجموعی طور پر 14 ہزار 64 پاکستانیوں کی واپسی عمل میں آ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آئندہ بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ؟ سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خبر آگئی

انتظامیہ کے مطابق وطن لوٹنے والوں میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں، جن میں سی مین، زائرین، مزدور، کاروباری شخصیات اور طلبہ بھی شامل ہیں۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ واپس آنے والے پاکستانیوں کو ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ ان کی آمد کا عمل آسان اور محفوظ بنایا جا سکے۔

Scroll to Top