ایف آئی اے نے بھرتیوں کیلئے درخواست جمع کرانے کی مدت بڑھا دی

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی بھرتیوں کے حوالے سے امیدواروں کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ امیدواروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے درخواستوں کی آخری تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اب امیدوار 11 مئی 2026 تک اپنی درخواستیں جمع کرا سکیں گے، جس سے مزید افراد کو اس موقع سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران میں مقیم پاکستانیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری، مزید افراد وطن پہنچ گئے

محسن نقوی کے مطابق حکومت میرٹ اور شفافیت کے اصولوں پر سختی سے عمل پیرا ہے اور بھرتی کے پورے عمل کو آسان، شفاف اور قابل رسائی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

انہوں نے امیدواروں کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ نئی تاریخ سے قبل اپنی درخواستوں کا عمل مکمل کر لیں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے اور اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔

Scroll to Top