مانسہرہ: عمران خان کی رہائی کے لیے ہمیں مرد چاہیے کھسرے نہیں، مشتعل پی ٹی آئی کارکن کی اپنی ہی قیادت پر کڑی تنقید

‏عمران خان کی رہائی کے لیے ہمیں”مرد “چاہیے ،پی ٹی آئی کارکن کی قیادت پر سخت تنقید

مانسہرہ میں پاکستان تحریک انصاف کے ایک مشتعل کارکن نے اپنی ہی پارٹی قیادت کے خلاف سخت محاذ کھول دیا ہے اور عمران خان کی رہائی میں تاخیر پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں کارکن نے قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عمران خان کی رہائی کے لیے دلیر قیادت چاہیے اور جو لوگ ڈی چوک جانے سے ڈرتے ہیں انہیں شرم آنی چاہیے۔

اس نے خیبر پختونخوا کی قیادت اور وزراء پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کئی ماہ گزرنے کے باوجود خان صاحب اب تک جیل میں ہیں جبکہ قیادت صرف کھوکھلے نعروں تک محدود ہے۔

کارکن نے آٹھ مئی کو بھرپور احتجاج کی کال دیتے ہوئے متنبہ کیا کہ اگر آج عوام باہر نہ نکلے تو مہنگائی اور بے روزگاری انہیں مزید برباد کر دے گی۔

Scroll to Top