وزیر اعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچیں گے جہاں وہ اہم سیاسی و انتظامی ملاقاتیں کریں گے۔
دورے کے دوران وزیر اعظم گورنر گلگت بلتستان اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات کریں گے، جس میں علاقے کی ترقیاتی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء کا ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی موجود ہوگا، جس میں احسن اقبال، اویس لغاری، عطاء اللّٰہ تارڑ، انجینئر امیر مقام، عبدالعلیم خان، خالد مقبول صدیقی اور رانا ثناء اللّٰہ شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اس دورے میں گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں اور انتظامی امور سے متعلق اہم فیصلوں کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔





