عمران خان سے آج کن رہنماؤں کی ملاقات ہوگی؟ مکمل فہرست سامنے آ گئی

عمران خان سے آج کن رہنماؤں کی ملاقات ہوگی؟ مکمل فہرست سامنے آ گئی

اڈیالہ جیل میں آج اہم سیاسی ملاقاتیں، عمران خان سے کن رہنماؤں کی ملاقات ہوگی؟ فہرست جاری

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے آج پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن مقرر ہے۔

اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی کے وکیل اور پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ نے 6 رہنماؤں کے ناموں پر مشتمل فہرست جیل حکام کو بھجوا دی ہے۔

جاری کردہ فہرست کے مطابق ایم این اے نسیم علی شاہ، ایم این اے خرم شہزاد اور ایم پی اے رجب عباسی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ایم پی اے ظاہر شاہ، ایم پی اے زار عالم خان اور روبینہ شاہین کے نام بھی فہرست کا حصہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق فہرست میں شامل تمام رہنما آج اڈیالہ جیل پہنچ کر عمران خان سے ملاقات کریں گے، جسے اہم سیاسی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top