اب نہ لائنیں نہ دھکے! گھر بیٹھے پاسپورٹ اپلائی کرنے کا نیا آسان نظام متعارف

اب نہ لائنیں نہ دھکے! گھر بیٹھے پاسپورٹ اپلائی کرنے کا نیا آسان نظام متعارف

حکومت نے شہریوں کیلئے ایک اہم اور سہولتی اقدام کے تحت گھر بیٹھے پاسپورٹ اپلائی کرنے کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے

ڈی جی پاسپورٹس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں نادرا کی ٹیکنیکل ٹیم نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں پاسپورٹ کے موجودہ نظام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اسے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کیلئے مختلف اصلاحات پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیرِ داخلہ کے وژن کے مطابق نئی ٹیکنالوجی کے استعمال اور موجودہ پالیسیوں کو ڈیجیٹل نظام کے مطابق اپ ڈیٹ کرنے پر بھی بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں شہریوں کیلئے گھر بیٹھے پاسپورٹ اپلائی کرنے کی سہولت متعارف کروانے کی باقاعدہ منظوری دی گئی، جس کے بعد عوام کو دفاتر کے چکر لگانے سے نجات ملے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف نظام میں بہتری آئے گی بلکہ شہریوں کو تیز، آسان اور شفاف سہولیات بھی میسر ہوں گی۔

Scroll to Top