ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو میں سنجیدگی ہے، اسے غور سے لینا چاہیے، نجم سیٹھی

اسلام آباد: معروف تجریہ کار ، سینئر صحافی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر جو بات کر رہے ہیں، وہ دل سے اور یقین کے ساتھ کر رہے ہیں، یہ کوئی ڈرامہ نہیں۔لوگ عقائد اور حساس معاملات پر جذباتی ہو جاتے ہیں، یہ فطری بات ہے۔

نجم سیٹھی نے اپنے پروگرام میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوےکہا کہ لوگ عقائد اور حساس معاملات پر فطری طور پر جذباتی ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے موضوعات قوم کے جذبات سے جڑے ہوتے ہیں، اس لیے ان پر ردعمل بھی شدت اختیار کر لیتا ہے۔

نجم سیٹھی نے اپنے تجزیے میں کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری جو گفتگو کر رہے ہیں، وہ محض رسمی یا نمائشی نہیں بلکہ دل سے اور مکمل یقین کے ساتھ کی جا رہی ہے۔

ان کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی باتوں میں سنجیدگی اور قومی موقف کا واضح اظہار دکھائی دیتا ہے یہ کوئی ڈرامہ نہیں ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے دشمن بھارت کوواضح پیغام دیا تھا کہ پہلے ہم نے ٹریلر دکھا یا اب جارحیت کا جواب پہلے سے مزید سخت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : روس اور یوکرین کے درمیان عارضی 3 روزہ جنگ بندی، امریکی صدر کا اعلان

ڈی جی آئی ایس پی آر نے دشمن کو وپیغام دیا کہ ہم پہلے بھی تیار تھے اور اب بھی تیار ہیں،بھارتی فوج آپریشن سندور سے نکلے ، نام تومردوں والا رکھ لے پھر مقابلہ کرے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا تھا کہ معرکہ حق میں ہم نے اپنا 10سے15فیصد پوٹیشنل دکھایا ہے، 14اگست کی پریڈ میں عوام کو پوٹیشنل کی ایک جھلک دکھائیں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ بھارت کا دہشتگردی کا بیانیہ دفن ہوچکا، اب اس کی باتوں پر کوئی اعتمادنہیں کررہاوہ افغانوں کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی کرارہا ہے۔

Scroll to Top