ہنگو میں بڑا آپریشن، 100 سے زائد دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام، علاقہ کلیئر

ہنگو : خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 100 سے زائد دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں دہشت گردوں کی پیش قدمی روکی اور کامیاب آپریشن کے بعد اسکولوں، شہری املاک اور پہاڑی علاقوں کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے مارٹر گولے داغے گئے جو آبادی پر گرے، جس کے نتیجے میں 6 شہری شہید جبکہ 13 زخمی ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق دہشت گرد اپنے ہلاک ساتھیوں کی لاشیں اور زخمیوں کو ساتھ لے کر فرار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو میں سنجیدگی ہے، اسے غور سے لینا چاہیے، نجم سیٹھی

ادھر انسپکٹر جنرل آف پولیس ذوالفقار حمید نے کامیاب آپریشن میں حصہ لینے والے اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبائی پولیس فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کی صلاحیت رکھتی ہے اور عوام کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

Scroll to Top