پاکستان لیکویفائیڈ نیچرل گیس لمیٹڈ (ایل این جی ایل) نے ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ماہِ مئی کے دوران ایل این جی کی اسپاٹ خریداری کے نئے ٹینڈرز جاری کر دیے ہیں۔
ایل این جی ایل کے اعلامیے کے مطابق، یہ ٹینڈرز 2 کارگوز کے حصول کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں عالمی کمپنیوں کو 11 مئی تک اپنی بولیاں جمع کروانے کی دعوت دی گئی ہے۔
ٹینڈر کی شرائط کے مطابق ایل این جی کارگوز کی پہلی ڈیلیوری 12 سے 16 مئی، جبکہ دوسری ڈیلیوری 24 سے 28 مئی کے دوران طلب کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نئے گیس کنکشنز سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ
اعلامیے میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے موصول ہونے والی بولیاں 11 مئی کو ہی کھولی جائیں گی تاکہ بروقت خریداری کے عمل کو حتمی شکل دی جا سکے۔





