سوات میں فلائنگ کوچ کھائی میں جا گری، 5 افراد جاں بحق، 10 زخمی

سوات کے علاقے چارباغ آڈو میں فلائنگ کوچ بریک فیل ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہو کر سڑک سے نیچے کھائی میں جا گری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیمیں ایمبولینسز کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت مجموعی طور پر 15 افراد متاثر ہوئے، جن میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: سوات، شادی کی خوشیاں غم میں بدل گئیں، باراتیوں کی گاڑی کو افسوسناک حادثہ

ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد منگلور ہسپتال منتقل کردیا، جبکہ شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث مزید علاج کے لیے سیدو سنٹرل ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں مکمل کرتے ہوئے جائے حادثہ سے متاثرین کو بحفاظت نکال لیا۔

Scroll to Top