سوات، شادی کی خوشیاں غم میں بدل گئیں، باراتیوں کی گاڑی کو افسوسناک حادثہ

سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں شادی کی خوشیاں اس وقت غم میں بدل گئیں جب بارات میں شامل ایک موٹر کار تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی، حادثہ چالیار کے مقام پر پیش آیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گاڑی میں چار افراد سوار تھے جن میں سے دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت داؤد خان اور شاد خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال خوازہ خیلہ منتقل کر دیا گیا۔

مقامی افراد کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Scroll to Top