شدید بارش بھی جذبۂ حب الوطنی کو نہ روک سکی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بنیان المرصوص تقریب میں شرکت

اسلام آباد: شدید بارش کے باوجود فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بنیان المرصوص کی خصوصی تقریب میں شرکت کر کے قومی عزم، اتحاد اور استقامت کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔

اسلام آباد میں جاری تقریب کے دوران موسلا دھار بارش کے باوجود شرکاء کا جذبہ بلند رہا اور تقریب بھرپور انداز میں جاری رہی۔ فیلڈ مارشل کی شرکت نے تقریب کو مزید اہمیت اور وقار بخشا۔

تقریب میں قومی یکجہتی اور دفاعِ وطن کے عزم کو اجاگر کیا گیا جبکہ شرکاء نے اس موقع پر افواج پاکستان کے کردار کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں : شیخ ادریس کی شہادت کی خبر سن کر فیلڈ مارشل انتہائی رنجیدہ ہوگئے، انوار الحق کاکڑ

بارش کے باوجود شرکاء کی بڑی تعداد کی موجودگی اور فیلڈ مارشل کی شرکت کو قومی حوصلے اور یکجہتی کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top