خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین میدان میں آ گئے، آج مکمل ہڑتال اور تالا بندی کا اعلان

خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین میدان میں آ گئے، آج مکمل ہڑتال اور تالا بندی کا اعلان

خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں 12 اور 20 مئی کو ہڑتال اور احتجاج کا اعلان کر دیا ہے، جس کے باعث صوبے بھر میں سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں کی سرگرمیاں متاثر ہونے کا امکان ہے۔

آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (اگیگا) کے مطابق آج صوبے کے تمام سرکاری دفاتر، اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں مکمل تالا بندی کی جائے گی، جبکہ دوپہر 12 بجے تمام اضلاع کے پریس کلبز کے سامنے احتجاجی مظاہرے بھی کیے جائیں گے۔

اگیگا نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے ملازمین کے مطالبات منظور نہ کیے تو 20 مئی کو دوبارہ مکمل ہڑتال اور احتجاج کیا جائے گا۔

تنظیم کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کے لیے پینشن کا پرانا نظام بحال کیا جائے اور 2011 اور 2015 کے الاؤنسز دوبارہ جاری کیے جائیں۔

اس کے علاوہ صوبائی ملازمین کے لیے وفاقی ملازمین کی طرز پر 30 فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس (ڈی آر اے) دینے، ہاؤس رینٹ، میڈیکل اور کنوینس الاؤنس میں اضافہ کرکے کم از کم 20 ہزار روپے مقرر کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

اگیگا نے مزید مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری اداروں، اسکولوں، کالجوں اور اسپتالوں کی نجکاری کا فیصلہ واپس لیا جائے جبکہ کنٹریکٹ اساتذہ کو مستقل کیا جائے۔

Scroll to Top