سونے کی مقامی مارکیٹوں میں قیمت گر گئی،فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ جانئے

سونے کی مقامی مارکیٹوں میں قیمت گر گئی،فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ جانئے

عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی نظر آئے ہیں، جہاں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ایک روز اضافے کے بعد سونے کی قیمت دوبارہ کم ہو گئی ہے۔ 24 قیراط فی تولہ سونا 1100 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 91 ہزار 362 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 943 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 21 ہزار 263 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 11 ڈالر کمی کے بعد 4690 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہو رہا ہے، جس کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑا ہے۔

دوسری جانب سونے کے برعکس چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ فی تولہ چاندی 231 روپے مہنگی ہو کر 9136 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، جس کے باعث آئندہ دنوں میں بھی مارکیٹ غیر یقینی صورتحال کا شکار رہ سکتی ہے۔

Scroll to Top