خیبرپختونخوا میں متعدد افسران کے تقرر و تبادلے

محمد اعجاز آفریدی
خیبرپختونخوا کے محکمہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ نے بدھ کے روز عوامی مفاد میں مختلف کیڈرز کے متعدد افسران کے فوری تبادلے اور تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ سرکاری حکم نامے کے مطابق مانسہرہ میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹو کے طور پر خدمات انجام دینے والے محمد فراز قریشی (پی ایم ایس بی ایس 17) کو تبدیل کر کے کولائی پالس میں اسسٹنٹ کمشنر کی خالی اسامی پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح بٹگرام میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ون کے عہدے پر فائز اختر رسول (پی ایم ایس بی ایس 17) کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو کر محکمہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں بطور سیکشن آفیسر کام کرنے والے جنید جمشید (پی ایم ایس بی ایس 17) کو محمد فراز قریشی کی جگہ مانسہرہ میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹو مقرر کیا گیا ہے۔ ا

نتظامی رد و بدل کے اسی سلسلے میں گورنر سیکرٹریٹ میں تعینات سیکشن آفیسر حارث الدین (پی ایم ایس بی ایس 17) کو بٹگرام منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ اختر رسول کی جگہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ون کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ ان تمام تبادلوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا تاکہ انتظامی امور کی انجام دہی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

Scroll to Top