پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں فری میڈیکل کیمپ، سینکڑوں افراد مستفید

شمالی وزیر ستان : پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے دوسلی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد دوردراز علاقوں میں عوام کو مفت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا تھا۔

میڈیکل کیمپ میں گائناکالوجسٹ، میڈیکل اسپیشلسٹ، پیڈیاٹریشنز اور میڈیکل آفیسرز سمیت مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ماہر ڈاکٹرز نے خدمات انجام دیں۔

اس موقع پر ٹیلی میڈیسن وین کے ذریعے لیبارٹری ٹیسٹ اور ایکسرے جیسی جدید سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔

کیمپ میں ڈی ایچ کیو، ڈی ایچ او اور پاک فوج کی مشترکہ ٹیموں نے حصہ لیا، جن میں ڈاکٹرز، لیڈی ہیلتھ وزیٹرز، حفاظتی ٹیکہ جات کا عملہ، میڈیکل ٹیکنیشنز اور دیگر طبی اسٹاف شامل تھا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، پاکستان امن کا خواہاں ہے، عطا تارڑ

فری میڈیکل کیمپ کے دوران 300 سے زائد افراد کا مفت طبی معائنہ کیا گیا جبکہ 160 سے زائد بچوں کو طبی سہولیات اور مفت علاج فراہم کیا گیا۔

ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق مریضوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں جبکہ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے اور خواتین کیلئے خصوصی طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔

علاقہ مکینوں نے پاک فوج اور سول انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ دور افتادہ علاقوں میں ایسے فری میڈیکل کیمپ عوام کیلئے بڑی سہولت اور قابل تحسین اقدام ہیں۔

Scroll to Top