اے ڈی پی اجلاس! وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے منصوبوں کی تیز تکمیل کا حکم دیدیا

اے ڈی پی اجلاس! وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے منصوبوں کی تیز تکمیل کا حکم دیدیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی زیر صدارت مالی سال 2025-26 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضم شدہ اور بندوبستی اضلاع کے لیے فنڈز کے اجرا اور اخراجات کی سیکٹر وار صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ موجودہ مالی سال کے اختتام تک جاری کردہ تمام ترقیاتی فنڈز کا بروقت اور مکمل استعمال یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے اے آئی پی فنڈز کے مؤثر استعمال پر بھی زور دیتے ہوئے موجودہ 89 فیصد اخراجات کو بڑھا کر 100 فیصد تک پہنچانے کی ہدایت جاری کی۔

اجلاس میں رواں مالی سال کی چوتھی سہ ماہی کے صوبائی کیش فلو فورکاسٹنگ پر بھی غور کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے لیے 5 ارب 60 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی جا چکی ہے، جبکہ تکمیل کے قریب ترقیاتی منصوبوں کے لیے 2 ارب 39 کروڑ روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔

اسی طرح پی آر پی منصوبے کے لیے 13.825 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں جبکہ پی کے ایچ اے کو 100 فیصد فنڈز فراہم کر دیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور فنڈز کے شفاف و مؤثر استعمال سے ہی عوامی ریلیف ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

Scroll to Top