فتح 4گرائونڈ لانچڈکروز میزائل کاکامیاب تربیتی تجربہ ، آئی ایس پی آر

فتح 4گرائونڈ لانچڈکروز میزائل کاکامیاب تربیتی تجربہ ، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے مقامی طور پر تیار کردہ جدید فَتح-4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق یہ تربیتی فائر جدید ایویونکس اور اسٹیٹ آف دی آرٹ نیویگیشنل نظام سے لیس فَتح-4 میزائل کی عملی صلاحیتوں کو جانچنے کے لیے کیا گیا، جو طویل فاصلے تک اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ اس تجربے کا مقصد فوجی دستوں کی آپریشنل تیاریوں کو مزید بہتر بنانا اور مختلف ذیلی نظاموں کی تکنیکی کارکردگی کی تصدیق کرنا تھا، تاکہ نظام کی درستگی اور محفوظ آپریشنل صلاحیت کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

تربیتی فائر کا مشاہدہ پاک فوج کے آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے سینئر افسران کے ساتھ ساتھ میزائل تیار کرنے والے ادارے کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے بھی کیا۔

اس کامیاب تجربے پر صدر مملکت، وزیر اعظم پاکستان، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، چیف آف نیول اسٹاف اور چیف آف ائیر اسٹاف نے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے اس پیش رفت کو تکنیکی مہارت، لگن اور پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظہر قرار دیا۔

Scroll to Top