مانسہرہ ،الائی چیئر لفٹ واقعہ! ہیرو علی سواتی کو صدارتی ایوارڈ سے نواز دیا گیا

مانسہرہ ،الائی چیئر لفٹ واقعہ! ہیرو علی سواتی کو صدارتی ایوارڈ سے نواز دیا گیا

الائی چیئر لفٹ واقعہ،بہادری کی مثال قائم کرنے والے علی سواتی کو تمغۂ امتیاز سے نواز دیا گیا۔

خیبرپختونخوا کے علاقے الائی میں چیئر لفٹ واقعے کے دوران جان بچانے والے ہیرو علی سواتی کو صدارتی ایوارڈ (تمغۂ امتیاز) سے نواز دیا گیا ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے علی سواتی کو تمغۂ امتیاز پیش کیا۔

واضح رہے کہ تین سال قبل بٹگرام کی تحصیل الائی میں چیئر لفٹ میں اسکول کے طلبہ پھنس گئے تھے، جس پر علی سواتی نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔

انہوں نے انتہائی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیئر لفٹ میں پھنسے پانچ طلبہ کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام تک پہنچایا تھا۔ علی سواتی کے اس جرات مندانہ اقدام کو عوامی و حکومتی سطح پر بھرپور سراہا گیا تھا۔

Scroll to Top