امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر کے ساتھ ہونے والی ملاقات کو انتہائی مثبت اور تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’’میرا یہاں موجود ہونا بہت اعزاز کی بات ہے‘‘ اور چینی صدر کے ساتھ ہونے والی گفتگو نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران دونوں ممالک سے متعلق اہم معاملات زیر بحث آئے اور کئی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ٹرمپ کے مطابق آج ہونے والی بات چیت کے نتائج امریکا اور چین دونوں کے لیے بہترین ثابت ہوں گے۔
امریکی صدر نے اس موقع پر کہا کہ ایک دوسرے کا احترام ہی ترقی کی پہلی منزل ہے اور باہمی تعاون سے دونوں ممالک تعلقات کو مزید مضبوط بنا سکتے ہیں۔
سیاسی مبصرین کے مطابق امریکا اور چین کے درمیان حالیہ رابطے عالمی معیشت، تجارت اور خطے کی مجموعی صورتحال پر اہم اثرات مرتب کر سکتے ہیں





