ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل طلب،سپارکو کی پیشگوئی بھی سامنے آگئی

ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل طلب،سپارکو کی پیشگوئی بھی سامنے آگئی

ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے، جس کے بعد عیدالاضحیٰ کی تاریخ سے متعلق حتمی فیصلہ متوقع ہے۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق اجلاس 17 مئی بروز اتوار بمطابق 29 ذیقعدہ کو پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کراچی میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

اجلاس کے ساتھ ساتھ زونل اور ڈسٹرکٹ رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے ہیڈ کوارٹرز میں اسی روز منعقد ہوں گے، جبکہ چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی چیئرمین کی جانب سے کیا جائے گا۔

دوسری جانب سپارکو کی پیشگوئی کے مطابق ذوالحجہ کا چاند 17 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے، جس کے تحت عیدالاضحیٰ 27 مئی کو ہونے کی قوی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

Scroll to Top