خیبرپختونخوا میں افسران کے تبادلےو تعیناتیاں محمد اعجاز آفریدی حکومت خیبرپختونخوا کے ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ ( ایچ آر ایم )نے افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشنز کے مطابق ڈائریکٹر پرفارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ چیف سیکرٹری آفس ڈاکٹرعِزہ ارشد (پی اے ایس بی ایس 18) کا تبادلہ کر کے انہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) لوئر دیر مقرر کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں سیکشن آفیسر گورنر سیکرٹریٹ ذوالفقار خان (پی ایم ایس بی ایس 17) کو تبادلے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر لاچی کوہاٹ تعینات کیا گیا ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر لاچی کوہاٹ آفتاب احمد-I (پی ایم ایس بی ایس 17) کو تبادلہ کر کے سیکشن آفیسر گورنر سیکرٹریٹ لگا دیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا میں افسران کے تبادلےو تعیناتیاں

خیبر پختونخوا میں متعدد افسران کے تقرر و تبادلے

محمد اعجاز آفریدی

حکومت خیبرپختونخوا نے مختلف انتظامی افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کر دیے۔

محکمہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق متعدد ڈپٹی کمشنرز اور سینئر افسران کو نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق عبدل ناصر خان کو ڈپٹی کمشنر ڈی آئی خان کے عہدے سے رپورٹ ٹو ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کردیا گیا، جبکہ بصیر علی رحمان کو ڈپٹی کمشنر ہنگو تعینات کردیا گیا۔

بشارت احمد کو ڈپٹی کمشنر دیر لوئر، حکمت اللہ کو ڈپٹی کمشنر ڈی آئی خان اور جمشید خان کو ڈپٹی کمشنر ٹانک مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں جوڈیشل افسران کے تقرر و تبادلے

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہریار قمر کو ڈپٹی کمشنر بونیر تعینات کیا گیا، جبکہ محمد عارف خان، طارق محمود اور تنویر خان کو رپورٹ ٹو ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کردیا گیا ہے۔

مزید برآں زوہیب حیات کو ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر تعینات کیا گیا ہے۔حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق موجودہ ڈپٹی کمشنرز پولیو مہم مکمل ہونے کے بعد اپنے عہدوں کا چارج چھوڑیں گے۔

Scroll to Top