“برجِ قائد” کراچی میں تعمیر کرنے کا اعلان ، یہ کتنے منزلہ ہوگی اور اس کی اونچائی کتنی سو فٹ ہوگی؟جانئے

“برجِ قائد” کراچی میں تعمیر کرنے کا اعلان ، یہ کتنے منزلہ ہوگی اور اس کی اونچائی کتنی سو فٹ ہوگی؟جانئے

شہر قائد کے لیے ایک اور بڑے اعزاز کا اعلان کرتے ہوئے ڈی ایچ اے سٹی کراچی اور ایک نجی ڈویلپر کمپنی کے درمیان پاکستان کی بلند ترین عمارت “برجِ قائد” کی تعمیر کے لیے باضابطہ معاہدہ طے پا گیا ہے۔

منصوبے کے مطابق 82 منزلہ “برجِ قائد” 941 فٹ بلند ہوگی، جو پاکستان کی سب سے اونچی عمارت قرار دی جا رہی ہے۔ جدید طرزتعمیر پر مبنی یہ منصوبہ تقریباً 6 ایکڑ اراضی پر تعمیر کیا جائے گا جبکہ اس کی تکمیل کے لیے 6 سال کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں نے منصوبے کے لیے 941 فٹ بلندی کا این او سی بھی جاری کر دیا ہے۔ منصوبہ نجی کنسٹرکشن کمپنی بین الاقوامی ماہرین اور کنسلٹنٹس کی نگرانی میں مکمل کرے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ “برجِ قائد” کی تعمیر سے کراچی میں جدید شہری انفراسٹرکچر، سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ اس منصوبے کو پاکستان میں ہائی رائز ڈویلپمنٹ کے ایک نئے دور کے آغاز کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔

Scroll to Top