باجوڑ سے افسوسناک خبر آگئی

باجوڑ سے افسوسناک خبر آگئی

باجوڑ کے تحصیل سلارزئی میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر حملہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔

پولیس کے مطابق حملے میں اہلکار سید عزیز شہید ہوئے، جن کی میت کو بعد ازاں باجوڑ پولیس لائن منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ حملہ آوروں کا سراغ لگایا جا سکے۔

Scroll to Top