ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلے کے جھٹکے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سمیت سوات اور ملاکنڈ میں بھی محسوس کیے گئے، جہاں شہریوں میں شدید خوف کی صورتحال پیدا ہو گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 130 کلومیٹر رہی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔





