ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ رک گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ کے اثرات کے باعث مقامی سطح پر فی تولہ سونا 900 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 77 ہزار 162 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 772 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 4 لاکھ 9 ہزار 89 روپے ہو گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 26 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 8 ہزار 99 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 9 ڈالر اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد فی اونس سونا 4548 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔





