گوگل نے جی میل کو مکمل سمارٹ بنا دیا، نیا ’’جی میل لائیو‘‘ فیچر متعارف

گوگل اپنی مقبول ای میل سروس جی میل میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال کو مزید وسعت دے رہا ہے۔

کمپنی کی سالانہ ڈویلپر کانفرنس کے موقع پر جی میل کے لیے نیا اے آئی ان باکس فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس کے بعد صارفین صرف ٹائپنگ ہی نہیں بلکہ آواز کے ذریعے بھی ای میلز استعمال کر سکیں گے۔

گوگل کے مطابق یہ نیا فیچر جی میل لائیو کے نام سے پیش کیا گیا ہے جو جیمینائی اے آئی پر مبنی ہوگا, اس کی مدد سے صارفین اپنے ان باکس میں موجود سیکڑوں ای میلز میں سے مطلوبہ معلومات انتہائی تیزی سے حاصل کر سکیں گے۔

اس فیچر کے ذریعے فلائٹ کی تفصیلات، ڈاکٹر اپائنٹمنٹ یا کسی بھی ای میل سے متعلق اہم معلومات چند لمحوں میں حاصل کی جا سکیں گی جو پہلے سرچ باکس میں مطلوبہ الفاظ یا ای میل ایڈریس ٹائپ کر کے تلاش کی جاتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل کا بڑا فیصلہ، صارفین سے مفت سہولت واپس لینے کی تیاری

کمپنی کے مطابق جی میل لائیو صارفین کے صوتی سوالات کے جوابات دینے کے ساتھ ساتھ فالو اپ سوالات بھی سمجھنے اور ان کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے تاہم اس کے باوجود روایتی سرچ فیچر بھی برقرار رہے گا اور ختم نہیں کیا جائے گا۔

Scroll to Top