بیجنگ میں چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے، جس میں پاک چین تعلقات، خطے کی صورتحال اور دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چینی وزارت خارجہ کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک چین دوستی ہر قسم کے علاقائی اور عالمی حالات میں مزید مضبوط رہے گی۔
Chinese FM Wang Yi met with Pakistan’s Chief of Defence Forces and Chief of the Army Staff Asim Munir in Beijing.
This year marks the 75th anniversary of the establishment of diplomatic relations between #China and #Pakistan. No matter how the international and regional… pic.twitter.com/ojLiVaVevr
— Lin Jian 林剑 (@SpoxCHN_LinJian) May 25, 2026
اس موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ پاک چین دوستی چٹان کی طرح مضبوط ہے اور حالات جیسے بھی تبدیل ہوں یہ تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔ ان کے مطابق پاک فوج پاک چین تعاون کو فروغ دینے میں ہمیشہ ایک اہم اور مؤثر کردار ادا کرتی رہی ہے۔
بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان اور چین کے درمیان “آہنی دوستی” پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین کا عالمی سطح پر اثر و رسوخ نمایاں طور پر بڑھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی چینی وزیراعظم لی چیانگ سے غیر رسمی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
فیلڈ مارشل نے چینی صدر کے چار عالمی اقدامات اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو عالمی امن اور ترقی کے لیے اہم قرار دیا اور کہا کہ پاکستان، بالخصوص پاک فوج، چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی کامیاب تکمیل کے لیے مکمل تعاون جاری رکھے گی۔
چینی وزارت خارجہ کے مطابق وانگ ای نے پاکستان کو ایک قابل اعتماد اور مؤثر شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ امن کا حصول مشکل ضرور ہے، لیکن یہ بالآخر قائم ہو کر رہے گا۔
ملاقات میں دونوں ممالک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک چین دوستی وقت کے ساتھ مزید گہری اور مضبوط ہوتی رہے گی۔





