بھارت میں سپریم کورٹ کے ایک جج کے مبینہ نامناسب ریمارکس کے بعد سامنے آنے والی تنظیم “کاکروچ جنتا پارٹی” ایک نئے قانونی تنازع کا شکار ہو گئی ہے، اور معاملہ اب بھارتی سپریم کورٹ تک پہنچ گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تنظیم کے خلاف ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس نے عدالتی ریمارکس کا مبینہ طور پر غلط استعمال کرتے ہوئے اسے تجارتی اور سماجی طور پر استعمال کیا۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اس معاملے کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں، اور خاص طور پر قانونی شعبے میں مبینہ جعلی وکلا اور جعلی ڈگریوں کی جانچ پڑتال کی جائے، جس کے لیے سی بی آئی سے تحقیقات کرانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : حالات چاہے جیسے بھی ہوں، پاک چین دوستی چٹان کی طرح مضبوط رہے گی، چینی وزیر خارجہ
یاد رہے کہ “کاکروچ جنتا پارٹی” اس وقت منظر عام پر آئی تھی جب بھارت کے چیف جسٹس سوریا کانت نے عدالتی کارروائی کے دوران بے روزگار نوجوانوں کے لیے مبینہ طور پر “کاکروچ” اور “پیراسائٹس” جیسے الفاظ استعمال کیے تھے، جس پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا اور بعد ازاں یہ تنظیم تشکیل دی گئی۔
تنظیم نے مختصر مدت میں سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی، تاہم بعد میں اس کے اکاؤنٹس بند کر دیے گئے۔ اس کے بعد تنظیم کے رہنماؤں نے نئے نام سے دوبارہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس فعال کر لیے۔
معاملہ اب قانونی شکل اختیار کر چکا ہے اور بھارتی عدالتی نظام میں اس پر مزید کارروائی متوقع ہے۔





