نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی واشنگٹن روانگی، اہم ملاقاتیں شیڈول

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل سرکاری دورے پر واشنگٹن روانہ ہوں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نیویارک میں اپنی مصروفیات مکمل کرنے کے بعد واشنگٹن ڈی سی پہنچیں گے جہاں وہ امریکی وزیر خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر مارکو روبیو سے اہم ملاقات کریں گے۔

دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ پر بھی گفتگو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا اور ایران میں بڑی پیش رفت، 60 روزہ جنگ بندی معاہدے پر اتفاق

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے علاقائی امن کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، اور اسحاق ڈار کا یہ دورہ پاکستان اور امریکا کے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی عکاسی کرتا ہے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اپنی سرکاری مصروفیات مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوں گے۔

Scroll to Top