کچھ عناصر کو یہی مسئلہ ہے کہ وسیم اکرم، مصباح الحق اور فخر عالم حج پر کیوں گئے، طاہر اشرفی

اسلام آباد: پاکستان علما کونسل کے چیئرمین اور ممتاز مذہبی رہنما حافظ محمد طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ بعض عناصر کو اس بات پر تکلیف ہے کہ سابق کرکٹرز وسیم اکرم، مصباح الحق اور فخر عالم حج پر کیوں گئے۔

انہوں نے کہا کہ عبادات کے معاملات میں کسی کی نیت پر شک کرنا یا ان کا مذاق اڑانا انتہائی افسوسناک عمل ہے۔

پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر اشرفی سوشل میڈیا پر وسیم اکرم کی حج کے دوران وائرل ہونے والی ویڈیو پر ہونے والی تنقید کے خلاف ردعمل دیتے ہوئے میدان میں آ گئے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر کو صرف اس بات پر اعتراض ہے کہ وسیم اکرم، مصباح الحق اور فخر عالم نے فریضہ حج ادا کیا، جو کہ ایک غیر ضروری اور منفی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گاڑی خریدنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری، فورچیونر کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی

طاہر اشرفی نے اس قسم کی تنقید کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عبادات کے معاملات میں کسی کی نیت پر شک کرنا یا ان کا مذاق اڑانا قابلِ مذمت ہے۔

انہوں نے عوام اور سوشل میڈیا صارفین کو مشورہ دیا کہ ایسی بے جا تنقید اور غیر اہم باتوں کو نظرانداز کیا جائے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں سابق کرکٹر وسیم اکرم کی جمرات میں رمی کے دوران شیطان کو کنکریاں مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس پر بعض صارفین کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔

Scroll to Top