مردان: شیخ ملتون ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ، خاتون سمیت 3 افرادجاں بحق

Pakistan SCO Summit 2026

اخونزادہ فضل حق
مردان کے پوش علاقے شیخ ملتون ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان نے رات کی تاریکی میں ایک گھر کے اندر گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد قتل ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں میاں بیوی اور سالہ شامل ہیں، جن کی شناخت جلال، زوجہ جلال اور مصطفی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

نامعلوم ملزمان رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

واقعے کا انکشاف اس وقت ہوا جب مقتول جلال کے سسر نے صبح بار بار گھر کے دروازے پر دستک دی مگر اندر سے کوئی جواب نہیں آیا اور دروازہ بند رہا۔ شک ہونے پر جب اندر جا کر دیکھا گیا تو تینوں افراد خون میں لت پت مردہ حالت میں پڑے تھے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او مردان سمیت پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کیے۔

پولیس کے مطابق تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور ضابطے کی کارروائی کے لیے مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top