محمد اعجاز آفریدی
خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں انتظامی ردوبدل کرتے ہوئے مختلف اضلاع کے 3 افسران کے تبادلے اور تقرریوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، تحصیل پہاڑ پور (ڈیرہ اسماعیل خان) میں تعینات اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر محمد حامد صدیق (PMS BS-17) کا تبادلہ کر کے انہیں اسسٹنٹ کمشنر ڈی آئی خان ہیڈ کوارٹرز تعینات کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ شمالی وزیرستان شہاب احمد خان (PMS BS-17) کو تبدیل کر کےانھیں اسسٹنٹ کمشنر پہاڑ پور ڈی آئی خان تعینات کیا گیا ہے۔
اسی طرح گورنر سیکرٹریٹ پشاور میں بطور سیکشن آفیسر خدمات سرانجام دینے والے عبدالقیوم (PMS-17) کا تبادلہ کر کے انہیں اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ شمالی وزیرستان مقرر کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی صوبے کے مختلف محکموں کے دو سینیئر افسران کے تبادلے کر کے انہیں نئی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔





