بالی وڈ کے معروف اداکار عامر خان تیسری مرتبہ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 61 سالہ اداکار آئندہ ماہ اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کے ساتھ شادی کریں گے۔
رپورٹس کے مطابق شادی 5 جولائی کو انتہائی نجی اور سادگی سے منعقد کی جائے گی، جس میں صرف دونوں خاندانوں کے قریبی افراد اور چند خاص دوست شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق یہ تقریب یا تو کورٹ میرج کی صورت میں ہوگی یا گھر پر ہی سادہ سی رسمی کارروائی کے ذریعے رشتہ باضابطہ بنایا جائے گا۔
بتایا جا رہا ہے کہ عامر خان اور گوری سپراٹ گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے ایک ساتھ رہ رہے ہیں اور خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔ عامر خان نے گزشتہ سال اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر پہلی بار گوری سپراٹ کو اپنی پارٹنر کے طور پر میڈیا کے سامنے متعارف کروایا تھا۔
واضح رہے کہ یہ عامر خان کی تیسری شادی ہوگی۔ اس سے قبل انہوں نے 1986 میں رینا دتہ سے شادی کی تھی، جو 2002 میں ختم ہوئی، جبکہ اس رشتے سے ان کے دو بچے جنید اور آئرا ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے 2005 میں کرن راؤ سے دوسری شادی کی، جو 2021 میں علیحدگی پر ختم ہوئی۔ تاہم دونوں اب بھی اپنے بیٹے آزاد کی مشترکہ پرورش کر رہے ہیں۔





