سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑی کمی،فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

ملک میں سونے کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں،فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 69 ہزار روپے سے تجاوز کر گیا

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 1 ہزار 500 روپے مہنگا ہو گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 69 ہزار 285 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 305 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کا نرخ 4 لاکھ 2 ہزار 335 روپے ہو گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 14 ڈالر فی اونس اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد عالمی سطح پر سونا 4 ہزار 468 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Scroll to Top